نئی دہلی، یکم فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر خزانہ ارون جیٹلی طرف پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ تعلیم سے لے کر صحت تک کاروباری سے لے کر صنعت تک ٹیکس ڈڈکشن، ہر کسی کے خواب کا احساس کرنے کاٹھوس قدم اس بجٹ میں صاف صاف نظر آتا ہے۔اس تاریخی بجٹ کے لئے وزیر خزانہ کے ساتھ ان کی پوری ٹیم کومبارکباد۔یہ ملک کی ترقی کیلئے گزشتہ ڈھائی سالوں میں جو قدم اٹھائے گئے ان کے مستقبل کیلئے اہم کڑی ہے۔زیر اعظم نے مزید کہا کہ ریل بجٹ کو عام بجٹ میں ضم کر دیا گیا، جس سے پورے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مدد ملے گی۔اس بجٹ میں زراعت، دیہی اور سماجی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔سرمایہ کاری بڑھانے اور روزگار پیدا کرنے کی حکومت کی منشا بجٹ میں صاف دکھائی دیتی ہے۔سرکاری سرمایہ کاری کورفتاردینے کیلئے روڈ اور ریل سیکٹر میں الاٹمنٹ میں کافی اضافہ گیاہے۔2022تک حکومت کا ارادہ کسانوں کی آمدنی کودوگنا کرنے کاہے۔بجٹ میں سب سے زیادہ زور اس بار بھی کسان گاؤں غریب دلت متاثرین پرہے۔زراعت، ڈیری،متیس عمل، صاف بھارت مشن جیسے علاقے دیہات کی اقتصادی صورت حال میں بڑی تبدیلی لائیں گے۔اسکل ڈیولپمنٹ کو لے کر بجٹ میں کافی اضافہ کیا گیا ہے۔منریگا منصوبہ بندی میں ریکارڈ الاٹمنٹ کیا گیا ہے۔خواتین فلاح وبہبودپر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔خواتین اور بچوں سے منسلک منصوبوں کیلئے بجٹ میں اضافہ کیاگیا۔صحت اور تعلیم پر بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔حکومت نے چھوٹی صنعتوں کے دائرے کو بھی بڑھایا اور ٹیکس کو بھی 30سے کم کرکے 25فیصد کردیاگیاہے۔یہ فیصلہ ملک کی چھوٹی صنعتوں کو بڑے سطح تک لے جائے گا۔یہ بجٹ ملک کی ترقی کے لئے مضبوط قدم ہے۔یہ بجٹ ہماری نئی نسل اور کسان کا مستقبل ہے۔